لاہور سے شیخوپورہ کیلئے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا آغاز کر دیا۔
پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بس سروس ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی مقامات تک چلے گی، بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پہلے سفر میں پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر شامل تھی، اس دوران سیاحوں نے ہرن مینار پر بوٹنگ اور سائیکلنگ کی، شیخوپورہ میں سیاحوں کے لیے ہیر خوانی کی تقریب بھی رکھی گئی۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
شہریوں نے حکومت کے اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روزہ سیاحتی ٹور نے شیخوپورہ کے تاریخی ورثے کو نئی شناخت دی، ڈبل ڈیکر بس سروس سے لاہور اور دیگر اضلاع کے شہریوں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر نے کہا کہ مقامی معیشت کو فروغ اور تاریخی ورثے کی ترویج ہمارا مقصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور سے ابو ظہبی کے لیے ایئر سیال کی پروازوں کا آغاز
ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔