افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3، 4 دن سے کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، اب دوبارہ استنبول میں مذاکرات ہورہے ہیں، اگر ناکام ہوتے ہیں تو کھلی جنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان بارڈر کی بندش سے افغانستان میں غذائی قلت
انہوں نے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف فوج کے وہ جوان ہیں جو عوام کی خاطر جانیں دے رہے ہیں دوسری طرف سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیں جو نوکری پر نہیں آرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالت یہ یہاں کے میڈیکل کالج کے پرنسپل نے پورے شہر میں اپنے نام کی لیبارٹریز کھولی ہوئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
قومی ایئر لائن پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، وزیر دفاع
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے حکومت کو کافی نقصان ہوا، ہم نے اس کے معیار کو دوبارہ بحال کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ایئر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، پاکستان کے سیکریٹری دفاع اور دیگرحکام شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے روٹس دوبارہ بحال ہوئے، سفارتی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں، سفارتی عملے کی کوششوں سے پابندی کا خاتمہ ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا تعاون اس عمل میں کلیدی رہا۔