پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم 2026 کی میزبانی جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پاکستان آئندہ سال پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا ۔اس تقریب کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد میں اکتوبر 2026 میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے نجی ٹی کو بتایا کہ پاکستان کے حق میں یہ فیصلہ بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا فیصلہ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025ء میں ہوا جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ تھا جو پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ سے جیت لیا۔احمد شفیق کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایونٹ میں 21 ایشیائی ممالک اور بہت سے نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے صدور پاکستان آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس یونٹ سے پاکستانی شیفس کو دوسرے ممالک میں ملازمتیں بھی مل سکیں گی۔صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کے رکن ممالک میں چین، پاکستان، بھارت، سری لنکا، جمہوریہ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، کمبوڈیا، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، سنگاپور، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ورلڈ شیفس
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔