وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش اسکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔
وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔
وائٹ ہاؤس پاکستان میں آ گیا
نیلم میں شاہدرہ دانش اسکول کے نام سے منصوب، معیاری تعلیم کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا، شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں دانش اسکول کا تحفہ دیا گیا ہے، نیلم سے قبل ضلع بھمبر اور باغ میں دانش اسکول پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچ رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دانش اسکول
پڑھیں:
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار کیوں؟
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹووزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ میں پی بانیٔ پی ٹی آئی سےملاقات کرنا چاہتا ہوں، مگر کوئی جواب ہمیں نہیں ملا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فون پر گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیرِ اعظم سے کہا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں پتہ کرتا ہوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے، ہم نے پہلے بھی آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا، اب بھی کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ احتجاجی سیاست کرتے ہیں، جب ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیا ہے، یہ آپشن اب بھی کھلا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کونسل بنانی ہو گی تو میں خود بناؤں گا، میں وزیرِ اعلیٰ ہوں، قائدِ اعظم بانیٔ پاکستان ہیں، سب سے پہلے پاکستان ہے، اس کے بعد باقی چیزیں ہیں۔
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے دن سے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے اقدامات شروع کیے ہیں، صوبائی کابینہ کے لیے بانی سے مشاورت کروں گا، اپنی بھی تجاویز دوں گا۔