پی سی بی کا نوجوان کھلاڑیوں کیلیے نجی اسکول سے اسکالرشپ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول سے اسکالرشپ معاہدہ کرلیا۔
لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللّٰہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
اس معاہدے کے تحت نجی اسکول نوجوان کھلاڑیوں کو 31 جولائی 2028 تک مکمل تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کیلیے تعلیمی معاونت پر تعلیمی ادارے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔
PCB signs three-year addendum with Beaconhouse School to provide Academic Scholarship to Pathway Cricketers.
The addendum is aimed at providing free education to 120 top-performing players from and not limited to U15, U17 and U19 categories across 16 regions of the country ????… pic.twitter.com/ZnDCPG8e5q — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کھلاڑیوں پی سی بی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔