بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآنِ مجید کی تعلیم باقاعدہ نصاب کا حصہ بن جائے گی۔
محکمے کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں متعارف کروائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتابیں بھی تیار کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، تعداد 3303 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-01-4
کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سروسز محکمہ صحت ڈاکٹر ہاشم مینگل، پراونشل کوآرڈینیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سحرین نوشیروانی اور ڈاکٹر خداداد عثمانی نے ایڈز کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3303 ہے جبکہ 2024 میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2851 تھی ایک سال میں 452 ایڈز کے مریض بڑھ چکے ہیں۔ ایچ آئی وی وائرس انتقال خون ،متاثرہ شخص کے استعمال شدہ سرنج ،آلات جراحی ،حجام کے آلات ،کان ناک میں سوراخ کرنے کے آلات، متاثرہ ماں سے پیدا ہونے والے بچے،غیر محفوظ جنسی تعلقات اور نشہ آور انجکشن کے ذریعے سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔