مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) فاروق آباد میں برائلر مرغی ایک بار پھر مہنگی ہو گئی، گوشت کی قیمت 450/500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
برائلز مرغی کی قیمت بڑھنے اور اس خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، سرکاری نرخنامے صرف کاغذوں تک محدود ہوگئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول ریٹ 390 روپے مقرر ہے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کر رہا ۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
مہنگائی سے پریشان شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد 1900 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔