پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا سلسلہ جاری رہا۔

 سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ایک موقع پر 164,395.

38 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک جا پہنچا۔

Market Close Update: Negative Today! ????
???????? KSE 100 ended negative by -1,962.9 points (-1.18%) and closed at 164,590.4 with trade volume of 485 million shares and value at Rs. 31.26 billion. Today's index low was 164,395 and high was 166,720. pic.twitter.com/ubRiDdKwkx

— Investify Pakistan (@investifypk) October 23, 2025

دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,962.86 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کمی کے بعد 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بنیادی طور پر آئندہ رول اوور ویک سے قبل منافع سمیٹنے کے رجحان اور بینک الحبیب و بینک الفلاح کے مایوس کن مالی نتائج کے باعث دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، لکی سیمنٹ، حبکو اور اینگرو نے مجموعی طور پر انڈیکس سے 1,019 پوائنٹس کم کیے۔

مزید پڑھیں:

گزشتہ روز یعنی بدھ کو بھی مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی جب کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 166,553.28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مجموعی طور پر جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں لین دین کا حجم 1.50 ارب شیئرز رہا جو گزشتہ روز کے 1.56 ارب شیئرز سے کم تھا۔

شیئرز کی کل مالیت 49.52 ارب روپے رہی جو گزشتہ سیشن کے 55.06 ارب روپے سے کم ہے۔

مزید پڑھیں:

ورلڈکال ٹیلی کام 162.19 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار والا اسٹاک رہا، اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 138.24 ملین اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 90.64 ملین شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔

474 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 147 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 291 میں کمی اور 36 کے نرخ مستحکم رہے۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کمزور نتائج اور امریکا کی جانب سے روس و چین پر نئی پابندیوں نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی پیدا کر دی۔

ایم ایس سی آئی کے مطابق ایشیا پیسیفک کے شیئرز میں 0.3 فیصد کمی دیکھی گئی، جب کہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.5 فیصد گر گیا۔

ہانگ کانگ میں چینی اسٹاکس 0.4 فیصد نیچے آئے، جب کہ رپورٹس کے مطابق امریکا چین کے خلاف سافٹ ویئر ایکسپورٹس پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق کے ساتھ

پڑھیں:

وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے میں وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مربوط اقدامات سے آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل ممکن ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی، ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کی گئے جبکہ آئی ایم ایف نے حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی مضبوط معاشی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کوششیں معیشت کے استحکام میں اہم قرار دیا۔ سیلابی صورتحال کے باوجود فوری عالمی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی شعبے کے مستحکم بفرز نے بحران سنبھالنے میں مدد دی اور مضبوط معاشی نظم و نسق نے ملک کو بڑا جھٹکا برداشت کرنے کے قابل بنایا۔

متعلقہ مضامین

  • مرجائیں گے مگر وندے ماترم نہیں پڑھیں گے،جمعیت علمائے ہند
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 169000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافہ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، آئی ایم ایف ادائیگی کی امید پر 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی علاقوں میں فضائی حملوں کا آغاز
  • آسٹریلیا کی دوسری فتح: انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، ایشیز میں 0-2 برتری