اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں شیئرز 2.

90 ملین پاﺅ نڈز میں فروخت کیے، اور ان اثاثوں کے عوض حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں منتقل نہیں کی گئی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق اثاثوں کی درست قیمت کا تعین بھی نہیں کیا گیا تھا، جب کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ان اثاثوں کی اصل مارکیٹ ویلیو 35 ملین برطانوی پاﺅ نڈز تھی۔

اسٹیٹ بینک کے واضح احکامات کے باوجود اس معاہدے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی رقم پاکستان منتقل نہ کرنے کو ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کا حساب لیا جا سکے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل آف پاکستان

پڑھیں:

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی

لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

عثمان طارق پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلمان علی آغا ٹی 20 انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹی 20 سکواڈ
قومی ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑی
فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم

ون ڈے سکواڈ
پاکستانی ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی فوجی صنعتی کمپنی کو سٹیل فروخت کرنے پر ہسپانوی کمپنی کیخلاف تحقیقات کا آغاز
  • قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
  • گزشتہ سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین کی ریکوری قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، نیب
  • نیشنل بینک آف پاکستان میں بدعنوانی کے الزامات، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تحقیقات کا مطالبہ
  • نیب کی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ
  • نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ
  • وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی
  • وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی
  • پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ