City 42:
2025-10-23@13:52:53 GMT

جعلی ادویات کی فروخت جلد بند ہو جائیگی: مصطفیٰ کمال  

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئندہ دوماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ لگا کر مارکیٹ میں فروخت پر کام کر رہے ہیں۔

  فارما ڈیوائسزز کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹریز کیساتھ کام کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈریپ ادویات اورلائسنس کو مانیٹرکرتا ہے، اپنی ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔  آئندہ 10 سال میں ہسپتالوں کی تعداد بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

 دریں اثناء مصطفیٰ کمال نے ایکسپو سینٹرمیں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

 وزیر صحت نے کہا کہ ہاکستان کا ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نئی جدت کو چھو رہا ہے ، مستقل میں معیشیت کی ہڈی ہیلتھ کا سیکٹر ہو گا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی

لاہور (نامہ نگار) سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی آج 23 اکتوبر کو منائی جائیگی۔ سابق گورنر پنجاب، مخدوم سید احمد محمود نے بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی کے موقع پر اْنہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو صرف ایک عظیم سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ جمہوریت کی ایک روشن علامت، صبر و استقامت کی زندہ تصویر اور عوامی حقوق کی بے باک وکیل تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں منعقدہ 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا
  • حکومت کا پاکستانی ادویات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف
  • نصرت بھٹو کی برسی آج منائی جائیگی
  • مصری فوج صومالیہ جائیگی
  • صوبے اور جامعات 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کریں، مصطفیٰ کمال
  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نصاب یکجا کرکے ایم ڈی کیٹ پیپر بنایا ہے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال
  • وزیر صحت سندھ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو کی ناقص کارکردگی پر برہم
  • افغان طالبان یورپ میں جعلی دھمکی آمیز خطوط فروخت کرنے لگے
  • حیدرآباد: وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال اقرا یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے ہیں