کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، ترکیہ، برطانیہ، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران “مستقبل کے اسپتال” اور “ڈیجیٹل ہیلتھ” کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز ہوں گی، جبکہ ماہرین صحت نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مریضوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی پر روشنی ڈالیں گے۔ایونٹ ڈائریکٹر کے مطابق، یہ پلیٹ فارم پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور اسپتالوں میں جدید آلات کے استعمال کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے پاکستان کی پہلی ہیلتھ کیئر پر مبنی ویب سیریز “Precision Meets Purpose” کا شاندار پریمیئر نیوپلیکس سنیما کراچی میں کیا۔ یہ منفرد اور پُراثر سیریز حقیقی مریضوں کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ وہ افراد جو ایس آئی یو ٹی میں انتہائی پیچیدہ اور خطرناک بیماریوں کے ساتھ پہنچتے ہیں اور جدید روبوٹک سرجریز کے ذریعے اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ ویب سیریز ناصرف مریضوں کی اصل کہانیوں پر مبنی ہے بلکہ یہ ملک بھر میں صحت کے مساوی سہولیات کے بارے میں ایک اہم قومی مکالمہ کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اس پیغام کو مضبوطی سے اجاگر کرنا ہے کہ جدید، عالمی معیار کے علاج ہر ضرورت مند انسان تک بلا امتیاز، بالکل مفت اور عزت نفس کے ساتھ پہنچنے چاہییں۔ یہی وہ بنیادی فلسفہ ہے جس پر ایس آئی یو ٹی برسوں سے عمل پیرا ہے۔ اسی تسلسل میں ادارے کی سائنسی جدت، جدید ٹیکنالوجی کے بروقت استعمال اور بہترین طبی خدمات کا سفر آج بھی اسی جذبہ کے ساتھ جاری و ساری ہے اور روبوٹک سرجری کے شعبے میں بھی یہ ادارہ ملک کا ایک نمایاں ترین سینٹر آف ایکسیلینس بن چکا ہے۔ اس ڈاکیومنٹری میں ایس آئی یو ٹی کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر ادیب رضوی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس جامد نہیں بلکہ متحرک ہے، اس لیے ایس آئی یو ٹی کو ہمیشہ نئی سمتوں اور نئی ٹیکنالوجیز پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔ اگر ہم عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور نئی سرحدوں کو دریافت کرتے رہیں تو ہم مسلسل سیکھتے رہیں گے۔