میئرسکھر کی صدرمملکت آصف زرداری و وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور نعمان اسلام شیخ کی صدرِ پاکستان و وزیراعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں سکھر کے میگا ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا منصوبے کو قابلِ تعریف قرار، )میئر سکھر و ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور رکنِ قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے آج بلاول ہاؤس کراچی میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھر کی ترقی، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے صدرِ پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ کو سکھر کے میگا ڈویلپمنٹ پلان اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے اشتراک سے عمل میں لائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سکھر کو ایک جدید، پائیدار اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔ بارش و سیلابی پانی کے بہتر اخراج اور پرانے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔واٹر سپلائی نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے ذریعے شہریوں کو صاف و محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔سکھر میں جدید سڑکوں، انڈر پاسز، اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرائے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔گرین سکھر کے قیام کے لیے ماحول دوست پالیسیوں اور وسیع شجرکاری مہم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔قابلِ تجدید توانائی (Renewable Energy) شمسی توانائی اور دیگر متبادل ذرائع کے استعمال سے پائیدار توانائی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔شہر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے اور اس کی ترقی پورے صوبے کی ترقی ہے۔ ایسے جامع منصوبے سندھ حکومت کی وڑنری قیادت کا ثبوت ہیں۔رکنِ قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ کی سرپرستی میں سکھر ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔صدرِ پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ سندھ سکھر کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور ہر ممکن مالی و انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان ا اسلام شیخ سکھر کی کی ترقی جائے گا کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی بلاول سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔