پاکستان میں رواں سال شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان میں رواں سال موسم سرما میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں، شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔
اسلام آباد ماہرین نے پاکستان میں کئی دہائیوں کی.
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں کم ہونے کے باعث فضائی معیار متاثر رہے گا، پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال موسم سرما کے دوران کراچی میں بھی فضائی معیار متاثر رہے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات پاکستان میں کا امکان رواں سال
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوارہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ تیز بارش کے باعث پہاڑی مقامات پرسڑکیں آبشار کا منظر پیش کرنے لگیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، فُجیرہ کے علاقوں میں پہاڑوں سے پتھر گرنے سے سڑک بند ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس حوالے سے اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی، اس مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔