پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی، جب وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے سب سے معمر بولر بن گئے۔ 38 سالہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا۔
اہم سنگِ میل عبور کرنے کے بعد آفریدی نے سجدۂ شکر ادا کیا، اور اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز کو یادگار بنا دیا۔

92 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریئٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے

آصف نے اپنی پانچویں وکٹ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر سائمن ہارمر کو ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

جنوبی افریقہ کی مڈل آرڈر کا خاتمہ

آصف نے اپنی شاندار بولنگ سے جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹرز کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔
انہوں نے صبح کے سیشن کے آغاز میں ہی وکٹ کیپر کائل ویرینے کو پویلین کی راہ دکھائی ایک ایسی ڈلیوری پر جو ہوا میں ٹھہری اور اچانک اسپن ہو کر ایج لے گئی۔
اس کے بعد انہوں نے ٹریسٹن سَبز کو آؤٹ کیا، جو 76 رنز بنا کر خطرناک ثابت ہو رہے تھے۔
آصف نے انہیں ایک تیز، سیدھی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جو ان کے پیڈز سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیے ’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

ان کی بولنگ نے جنوبی افریقہ کی اننگز کا رخ بدل دیا۔ دوسرے دن کے آخری لمحات میں جب ڈی زورزی اور بریویس کے درمیان 113 رنز کی شراکت پاکستان پر دباؤ ڈال رہی تھی، آصف نے زوردار واپسی کی۔ پہلے ڈی زورزی کو 50 کے اسکور پر آؤٹ کیا اور پھر بریویس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا، جس سے جنوبی افریقہ کا اسکور 167 برائے 2 سے 171 برائے 4 ہو گیا۔

صبر کا میٹھا پھل

آصف آفریدی نے طویل انتظار کے بعد آخرکار ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے اس اسپنر نے 2009 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، لیکن ان کا کیرئیر وقفوں وقفوں سے جاری رہا۔
57 فرسٹ کلاس میچوں میں انہوں نے 198 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 13 5 وکٹیں اور دو 10 وکٹوں والے میچز شامل ہیں۔

2023 کے بعد ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا۔

نئے عزم کے ساتھ واپسی

آصف کی کرکٹنگ زندگی میں ایک تنازعہ بھی شامل رہا ۔ انہیں پی سی بی کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے پر 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پابندی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر بہترین واپسی کی اور بالآخر قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ میچ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جس سے پاکستان کی پہلی اننگز 333 رنز پر سمٹ گئی۔
تاہم آصف آفریدی کی بولنگ نے مقابلہ مکمل طور پر پلٹ دیا، اور پاکستان کو دوبارہ میچ میں مضبوط پوزیشن دلا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف آفریدی پاکستان کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ جنوبی افریقہ کے کے بعد ان انہوں نے حاصل کی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کو عمل شروع ہو گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے، درخواستانسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا؛ ہاسٹل پر سفاکانہ حملے میں 11 طلبا و اساتذہ ہلاک اور 14 زخمی
  • پینگوئنز کا وجود خطرے میں، جنوبی افریقہ میں 60 ہزار ہلاکتیں، وجہ کیا ہے؟
  • ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد وسیم اکرم کا ردعمل آگیا، مچل اسٹارک کو کیا پیغام دیا؟
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کو عمل شروع ہو گیا
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
  • عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل جانے سے روک دیا
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی