ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو دوسرے ہی اوور میں بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔
کپتان لورا وولوارڈٹی 90، مریزانے کیپ ناقابل شکست 68 اور سونے لوس 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 جبکہ فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بارش سے دوبارہ متاثر ہونے پر میچ کو 20 اوورز تک محدود کردیا گیا اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 234 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز ہی بناسکی۔ سدرہ نواز 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
نتالیہ پرویز نے 20 اور سدرہ امین نے 13 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ نے 3، شنگاسے نے 2 اور آیابونگا خاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Pakistan’s slim chances of making the #CWC25 semis are ended in a damp defeat to South Africa ❌ pic.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 21, 2025
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
پاکستان کی خاتون پولیس افسر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر عالمی اعزاز جیت لیا
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر ارم پنجاب پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں۔
سید خالد ہمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم کی نمایاں کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔