وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22 ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں۔ 2 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جاچکے ہیں جب کہ 20 شکایات انکوائریز کی اسٹیج پر ہیں اور 90 شکایات پر بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔