دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹ پر 185 رنز سے کیا۔ تیسرے دن کے آغاز میں ہی آصف آفریدی نے پاکستان کو کامیابی دلوائی۔ مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 185 رنز پر گری۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 54 رنز پر ریان ریکلٹن اور ایڈین مارکرم آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ پر اسٹبس اور زورزی نے 113 رنز کی شراکت قائم کی، زورزی 55 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں آصف آفریدی کا پہلا شکار بنے۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87، سعود شکیل 66، عبداللّٰہ 57 رنز بنا نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ پہلے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پہلی اننگز تیسرے دن
پڑھیں:
جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام، پاکستان کا بیٹنگ کا فیصلہ
راولپنڈی:پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔
مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جانیسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔