برطرفی کیخلاف پولیس اہلکاروں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر آر ایف اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق وہ 2012 میں بھرتی ہوئے لیکن 2020 میں دفتر آنے سے روک دیا گیا، 2012 میں 250 اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا، ان میں سے 94 کو فیل قرار دیا گیا تھا، عدالت نے 94 متاثرہ نوجوانوں کی درخواست پر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے صرف درخواست گزاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے تمام 250 اہلکاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا، دوبارہ ٹیسٹ میں جو پہلے پاس تھے، انہیں فیل قرار دیا گیا، درخواست گزار کچے سمیت مختلف علاقوں میں سروس دے چکے ہیں، 2017 میں عدالتی فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا، مگر 2020 میں انہیں برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں میں محمد ارسلان، ارسلان حیدر، شعیب و دیگر شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درخواست پر دیا گیا
پڑھیں:
انسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا
—فائل فوٹوانسداد منشیات سے نبرد آزما محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت سے پولیس ایلیٹ فورس کی خدمات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا اور کہا کہ 7 ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو عملے کی کمی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کے باعث نارکوٹکس ونگ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔
محکمہ داخلہ نے پولیس کو مشروط طور پر نفری فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس کارکردگی متاثر نہ ہونے کی صورت میں نفری فراہم کی جائے، محکمہ ایکسائز بھی بھرتی کے عمل پر کام مکمل کرے، 84 پولیس اہلکاروں کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز میں ڈپوٹیشن پر تعینات کیا جائے۔
وزیر ایکسائز، ٹیکسیشنز ونارکوٹکس خیبرپختونخوا فخر جہاں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، محکمے میں بھرتیاں کرنے کے عمل پر کام کر رہے ہیں۔
فخر جہاں کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف مزید مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں۔