2025-10-22@08:55:20 GMT
تلاش کی گنتی: 24190
«تیسرے دن»:
بھارتی صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔ بھارتی صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اصل میں نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونی تھی، لیکن خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں مقام تبدیل کر کے پرامادم میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ منگل کی رات دیر گئے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر تیار کیا گیا تھا، لیکن کنکریٹ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہو سکا تھا، اسی لیے ہیلی...
اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا...
اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی مانگی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بھی ایک طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔ ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے قلیل مدتی ریلیف کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ درخواست بجلی کی پیداوار میں ایندھن کے کم نرخوں اور مؤثر انتظامی اخراجات کے باعث جمع کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اس درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے کہ آیا یہ کمی صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی یا نہیں۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دی...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان ،محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10 آسامیوں کیلئے ہونیوالے امتحان میں 102 امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کیلئے کامیاب قرار پائے۔ محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44 آسامیوں کیلئے 44 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام معیشت کے دو بڑے ستون صنعت اور زراعت کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے 3 سالہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی منظوری حاصل کرلی ہے، جس کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔اس پیکیج کے نفاذ کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 23...
بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے رضوان احمد کا کہنا ہے کہ مناسب پیکیجنگ اور پروسیسنگ انفراسٹرکچر کے فقدان کے باعث ہم ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اخروٹ کی صنعت جو کبھی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتی تھی، بھارتی حکومت کی بے حسی اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود یہ صنعت ناقص انفراسٹرکچر، کمزور مارکیٹ روابط...
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) کو ریاست بہار کے آئندہ انتخابات میں سخت چیلنج درپیش ہے، جہاں نوجوانوں میں بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بہار بھارت کی تیسری سب سے زیادہ آبادی والی اور غریب ریاست ہے۔ تازہ سروے کے مطابق این ڈی اے کو اپوزیشن اتحاد پر صرف 1.6 فیصد برتری حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کی بیرونِ ریاست ہجرت کے باعث خواتین ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کریں گی۔ مزید پڑھیں: مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی ریاست میں ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کی...
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
مقبوضہ جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ بھارت میں شورش اور مزاحمت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بھارتی حکومت ملک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جموں و کشمیر کے زیرِ قبضہ علاقوں میں مسلح مزاحمت میں دوبارہ شدت آئی ہے، جبکہ بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی مرکز سے زیادہ خودمختاری اور آزادی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں...
بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور نسل کشی پر نامناسب تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رام گوپال ورما نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک متنازع پوسٹ میں دیوالی کے تہوار کو غزہ کی تباہی سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں صرف ایک دن دیوالی ہوتی ہے، لیکن غزہ میں روز دیوالی ہوتی ہے۔ In INDIA only one day is DIWALI and in GAZA, every day is DIWALI???????????? — Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) October 20, 2025 ان کے اس بیان پر صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غزہ کے مظلوم عوام کی توہین اور انسانیت...
مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد گزشتہ دس روز سے بند تمام تجارتی گزرگاہوں کو جلد کھولنے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ چمن میں واقع پاک افغان سرحدی مقام بابِ دوستی اب بھی ہر قسم کی تجارت کے لیے بند ہے، تاہم اسپین بولدک میں پھنسی ہوئی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیاں واپس آچکی ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق، آج سے صرف وہ خالی پاکستانی گاڑیاں افغانستان جا سکیں گی جو افغان باشندوں کو واپس لے جانے کے لیے استعمال ہوں گی۔ بارڈر بندش کے باعث دونوں جانب ویزا اور پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد تاحال سرحد...
پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔ پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں فلیٹ میں لڑکی سے کی گئی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کےلیے پمزاسپتال بھجوادیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا گیا اور پھر مجھے جھانسہ دے کر بلایا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دو لڑکوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد میں نے خود کو کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو کال کی، جبکہ ملزمان نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دوبارہ تشدد کیا۔ ایف آئی آر میں لڑکی کے بیان کے متن کے مطابق ملزمان مجھے فلیٹ سے باہر لے آئے تو...
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ نیپرا کا بتانا ہے کہ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست کی 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی، جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔
دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی تیسرے دن پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹ پر 185 رنز سے کیا۔ تیسرے دن کے آغاز میں ہی آصف آفریدی نے پاکستان کو کامیابی دلوائی۔ مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 185 رنز پر گری۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 54 رنز پر ریان ریکلٹن اور ایڈین مارکرم آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ پر اسٹبس اور زورزی نے 113 رنز کی شراکت قائم کی، زورزی 55 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں آصف آفریدی کا پہلا شکار بنے۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان...
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے...
کراچی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ...
واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف طور پر بتادیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی قسم کی جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹرمپ...
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔ پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 37 پیسے یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز کے کبڈی مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 26-81کے مارجن سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں 38پوائنٹس اور دوسرے ہاف میں 43پوائنٹس سکور کیے جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں 12اور دوسرے ہاف میں 14 پوائنٹس ہی سکور کر سکی۔ میچ کے آغاز پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان گل شیر علی سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ پاکستانی کپتان گل شیر علی نے ہاتھ بڑھایا لیکن بھارتی کپتان نے انہیں نظرانداز کر دیا۔
طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جا چکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد 11 روز سے بند تجارتی گزرگاہیں جلد کھلنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہے تاہم اسپین بولدک میں پھنسی 500 سے زائد خالی پاکستانی گاڑیوں کی واپسی ہو چکی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق آج سے صرف افغان باشندوں کو افغانستان لے جانے والی پاکستانی گاڑیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی، بندش سے دونوں طرف ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کرنے والوں...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی وصول کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آ کر وصول کر لیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک...
خیبر پختونخوا میںہماریحکومت ہے اور کے پی کے کے عوام کو جواب دے ہے،مینڈیٹ کے بعد حق ہے اپنی پالیسی خود ترتیب دیں، وزیر اعلیٰ کا حق ہے وہ مجھ سے ملاقات کرے،بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں10 ماہ سے فکس نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی کے تمام وکلائ،ممبران اسمبلی اور رہنما آئندہ کیسوں کی پیروی پر عدالتوں میں پہنچیں، وکیل فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کے بانی کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام کیسز کی پیروی کے دوران پی ٹی آئی کے تمام وکلاء تمام ایم این ایز ، تمام ایم پی ایز اور لیڈر شپ عدالتوں میں جائے گی، بانی نے کہا کے خیبر پختونخوا...
پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کی نفری موجود ،غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ شدہ مکانات کو بھاری مشینری کی مدد سے گرایا جب تک سرکاری اراضی مکمل طور پر واگزار نہیں کرائی جاتی، افغان بستی آپریشن جاری رہے گا،ڈائریکٹر شیر از میرانی کراچی میں افغان بستی میں آپریشن ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔ افغان بستی آپریشن کے دوران پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کی بھاری نفری موجود رہی۔ کارروائی میں غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ شدہ مکانات کو بھاری مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر شیر از میرانی کے مطابق اب تک 1500 سے زائد غیر قانونی مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سرکاری اراضی مکمل طور پر واگزار نہیں کرائی جاتی،...
وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،سیاسی، معاشی واخلاقی بحران فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بدل دو نظام کے نعرے کے تحت21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام کا اعلان کیاہے۔جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ بیروزگاری مہنگائی سے تنگ نوجوان مایوس ہونے کے بجائے مینار پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں اورنظام کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔ذمے داران اجتماع عام میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے ذمے داران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف ر پورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی ترقی، توسیع اور منظم گروتھ کے لیے طویل المدتی ماسٹر پلان تیار کیا جائے جو یہ طے کرے کہ آئندہ 50 برس میں شہر کس سمت میں آگے بڑھے گا، تو یہ اقدام نہ صرف ترقی کی راہیں متعین کرے گا بلکہ موجودہ انتظامی، شہری اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کی آباد ہاؤس دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت پروجیکٹ مینیجر ڈیوڈ گنڈری کررہے تھے جبکہ ڈپٹی پروجیکٹ مینیجر سلیم عید اور جونیئر پلانر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلیے طلب کر لیا۔اس بارے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لیے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ 2000 ء میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ انٹرنیشنل...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید...
لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔...
شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ...
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں۔ای سی پی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کون رجسٹر کرا رہا ہے؟ درخواست جمع کرانی والی تینوں پارٹیاں مکر گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے سامنے عہدیداران نے کہا کہ درخواست ہم نے جمع نہیں کرائی، درخواست پر ہمارے دستخط تک نہیں ہیں۔اس پر ممبر ای سی پی نے کہا کہ درخواست کا فارنزک کروالیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو کرمنل کارروائی ہوگی۔اس پر عہدیداران نے کہا کہ ہم موجودہ اپوزیشن اتحاد رجسٹر کرانے کی درخواست واپس لیتے ہیں، اس کیس کو بند کردیا جائے۔تینوں جماعتوں نے رجسٹریشن کی درخواست واپس لینے کےلیے درخواست ای سی پی...
پاکستان اور افغان جنگ بند کے بعد 10 روز سے بند تجارتی گزرگاہ جلد کھولے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ چمن میں باب دوستی سے افغانستان میں پھنسے ٹرک، واپس لوٹنے لگے، افغانستان میں مال اُتار کر واپس پہنچنے والی گاڑیوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 2000 سے زائد افغان باشندوں کو بھی افغانستان منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طورخم میں بھی تجارتی گزرگاہ کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کیے جاچکے ہیں۔ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ، شمالی وزیرستان میں غلام خان اور ضلع کرم میں خرلاچی سرحد بھی 10 روز سے بند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کے حوالے سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے اتحادی غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سبق سکھا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں نے اپنے اتحادیوں سے درخواست کی تو وہ لمحوں میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو ایسا سبق سکھائیں گے جو وہ یاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جو یکجہتی، محبت اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہ صدیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یہ وہ اتحاد اور جوش ہے جو...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون نے 15 پر کال کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تحقیقات جاری pic.twitter.com/rV8l9xVgoM — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) October 21, 2025 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے، اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزمان سے تفتیش...
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم
اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، دوملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا...
کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے “صحیح قدم” نہ اٹھایا تو اس کے خلاف ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں بارہا کمزور پڑنے والی جنگ بندی کے بعد اس کے اگلے اور زیادہ پیچیدہ مرحلے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے گئے پیغام کو وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے بھی ایکس پر شیئر کیا گیا۔ صدر نے لکھا کہ متعدد امریکی اتحادی غزہ میں داخل ہو کر حماس پر حملہ کرنے کے خواہاں ہیں، مگر انہوں نے ان ممالک اور اسرائیل دونوں کو فی الحال ایسا نہ کرنے کی ہدایت...
اسلام آباد کے ایک نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر فوری پولیس کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کے فوراً بعد ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا، جس پر مارگلہ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی معائنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ابتدائی شواہد جمع کر کےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ متاثرہ...
وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران خواتین کھلاڑیوں کی بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی سدرا امین سمیت مختلف کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سدرا امین کی سرزنش تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھانا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس نے ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی ایک درجہ اوپر...
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا...
سٹی 42: کامونکی کے لیڈیزپارک روڈ کے پاس ٹرین حادثہ ہوگیا ۔دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار کمسن بچی اور سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئی ۔متوفیاں میں16 سالہ عمر اور 4 سالہ حرین حبیب پورہ کے رہائشی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں کزن ہیں ۔نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی اداکار کا پاکستان کی سالمیت پر بظاہر معصومانہ حملہ؛ محب وطن پاکستانیوں کا سخت احتجاج ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ کے تیس منٹ بعد ٹرین دوبارہ منزل کی طرف روانہ ہوگئی ۔

مدارس اور مساجد کے معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
بی جے پی کے ارکان یہ دعویٰ کرتے رہے کہ آر جے ڈی کے غنڈوں نے انہیں یرغمال بنالیا ہے، تاہم وہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان کیساتھ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت بی جے پی لیڈروں کے دباؤ اور دھمکیوں کی وجہ سے جن سوراج پارٹی کے تین امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے ہیں۔ یہ الزام جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے لگایا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت کے شیخ پورہ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی جے پی پر حملہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے امیدوار کے ساتھ مرکزی وزیر کی تصویر بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ بی...
ان مشاورتوں کا مقصد، غزہ میں جاری جنگبندی کو مستحکم کرنا اور شرم الشیخ معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کیلئے قاہرہ، واشنگٹن و تل ابیب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے خبر دی کہ تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" اور مصری انٹیلی جنس چیف "حسن محمود رشاد" کے درمیان ایک ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں فریقین نے جنگبندی كے دوسرے مرحلے اور امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے غزہ منصوبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ آئندہ چند دنوں میں حسن محمود رشاد، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت مقبوضہ فلسطین میں موجود ہیں۔ ڈپلومیٹک...
بیرستڑ محمد علی سیف(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں، ناقص گاڑیاں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ پشاور سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلال چوہدری اور وزرا کو ان گاڑیوں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کرانا چاہیے، وفاقی وزرا پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر دہشت گردی پر بیان بازی نہ کریں۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، طلال چوہدری وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انھوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا، یہ وفاق کی...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بہترین حکمت عملی سے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا، میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کا سیمینارلاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر...
— فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کا خدشہ فی الحال ٹل گیا ہے، جب کہ سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایک جہاز کو 15 دن کی انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس او کے بعد دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہاز بھی اسی طرز پر — یعنی 15 روز کے لیے بغیر بینک گارنٹی — کلیئر ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام سے وقتی طور پر ایندھن کی سپلائی میں تسلسل برقرار رہے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے وقتی طور پر 15 دن کے لیے درآمدی فیول کو بینک گارنٹی کے بغیر کلیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100 فیصد بینک...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر دن بھر کی بلند ترین سطح 168,414.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,103.93 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +1,103.9 points (+0.66%) and closed at 167,346.8 with trade...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل...
لاہور: محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز کردیا گیا۔ کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف 11 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 49 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ تجاوزات قائم کرنے والے 25 ہزار 532 افراد پر 32 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ درخت کاٹنے والے 2 ہزار افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کے مطابق صوبے بھر میں چھوٹی بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے بلدیاتی سطح پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کی ٹرالیاں...
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع کرے گا، اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں بھی انکلوڑرز کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب فوری طور پر نہیں کی جارہی جبکہ پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بننے والے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایشیاکپ کی ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا جس میں ایشیاکپ کی ٹرافی سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی۔ اس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے) متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این...
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، مزید ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے واپس بھجوادیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 423 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10861 اور غیر قانونی مقیم 5041 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔دوسری جانب آئی جی...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو واضح کر دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے کے لیے انہیں دبئی آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ کر ٹرافی سے متعلق استفسار کیا تھا۔ جواب میں اے سی سی نے آگاہ کیا کہ بھارت نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟ یاد رہے کہ دبئی میں حالیہ اجلاس کے دوران بی سی سی آئی نمائندے نے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر محسن نقوی نے...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آکر وصول کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
فائل فوٹو صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ...

دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔ آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ...
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ لڑکے کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم آفتاب عرف سورج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ وکیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دانستہ طور پر ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ گلی کی لڑائی کو زیادتی کی کوشش کا رنگ دے کر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ملی بھگت سے پنجاب میں زیادتی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، قانونی شعور تسلیم نہیں کرتا کہ ایک نوجوان گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون سے زیادتی...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔ صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔ راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے...

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے
وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری کے نمائندے شریک ہوئے، جہاں وزیرِاعظم نے ان کے ساتھ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اور ان کے تہواروں کو قومی سطح پر منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست ان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم کی...
سردار عتیق احمد خان نے سنگڑھ بٹھارہ میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر و صدر یونین کونسل چمیاٹی سردار شوکت افضل عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دھیرکوٹ، سنگڑھ اور بٹھارہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف مقامات پر مسلم کانفرنس کے کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، مرحوم رہنماؤں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور جماعتی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ سردار عتیق احمد خان نے سنگڑھ بٹھارہ میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر و صدر یونین کونسل چمیاٹی سردار شوکت افضل عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس کے مقامی کارکنان سے...
امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...
سٹی42: صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس میں مریم نواز راشن کارڈ اسکیم کے تحت راشن کی تقسیم کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں رجسٹرڈ ورکرز اور ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے راشن کارڈز کی تقسیم میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر پیسی توقیر الیاس چیمہ کے علاوہ بینک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔شرکاء نے صوبائی وزیر کو راشن کارڈز کی تقسیم کی موجودہ رفتار اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے ہدایت کی کہ راشن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست پر سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ممبر پنجاب نے کہاکہ اس درخواست کا فرانزک ہونا چاہئے،لیگل ایڈوائزر سے مشورہ کریں، غلطی سے درخواست دی تو معافی مانگ لیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی،تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے مصطفی نواز کھوکھر نے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دائر کردی،مصطفی نواز کھوکھر نے کہا...
طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
پشاور: چارسدہ کے علاقے تنگی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر چار سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، اے این پی کی خدیجہ، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کی افشاں حسین اور سونیا حسین شامل ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوام میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا باعث بنا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی...