نئی دلی, آغا روح اللہ نے صحافی ارفاز ڈینگ کے گھر کی مسماری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان صحافی ارفاز احمد کے گھر کو قطعی طور پر غیر قانونی طریقے سے مسمار کیا گیا۔ ااسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے جموں میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کی مسماری کا معاملہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اٹھاتے ہوئے اس امتیازی کارروائی کی مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان صحافی ارفاز احمد کے گھر کو قطعی طور پر غیر قانونی طریقے سے مسمار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ جیسے اتر پردیش کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان مقابلہ ہے کہ مسلمانوں کے مزید گھر کون گرائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کسی قانون قاعدے کے ساتھ چلے گا یا پھر اسرائیل سے درآمد کردہ اسلامو فوبیا کے نظریے کے ساتھ۔ آغا روح اللہ نے جموں کے رہائشی کلدیپ شرما کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ارفاز کو پانچ مرلہ اراضی تحفے میں دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرما کے اقدام سے یہ ثابت ہوا ہے کہ چاہیے کوئی ذہنوں میں کتنا ہی زہر بھر دے ، ہم کشمیری ایک ہیں۔ یاد رہے کہ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے 27نومبر کو جموں کے علاقے ناروال میں ارفاز احمد کا تین مرلے کا گھر کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر مسمار کر دیا تھا۔ قابض انتظامیہ نے انہیں مقبوضہ علاقے کی حقیقی تصویر سامنے لانے اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے صحافی ارفاز ارفاز احمد روح اللہ کے گھر گھر کو کہا کہ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔