مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ گنڈا سنگھ والا کے مبینہ زیادتی کیس میں انصاف نہ ملنے پر نوجوان لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔متاثرہ لڑکی جمیلہ کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے ڈی ایس پی کے گن مین کانسٹیبل رفیق کے خلاف احتجاجا آگ لگائی، کانسٹیبل کئی ماہ تک لڑکی جمیلہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ عدالت نے کانسٹیبل رفیق کو عدم ثبوتوں پر بری کیا تو جمیلہ جاوید نے خود کوآگ لگا لی، جمیلہ جاوید نے سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ریسکیو 1122 عملہ کا کہنا ہے کہ جمیلہ جاوید کا زیادہ تر جسم جل چکا، لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا ۔ پارٹریج جیولرز کی دکان میں ایک گاہک نے شوکیس میں رکھا مہنگا جیمز بونڈ آکٹوپسی لاکٹ اٹھا کر نگل لیا،جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ آکلینڈ پولیس کے مطابق ملزم نے لاکٹ چرانے کی کوشش میں اسے نگل لیا،جس کی مالیت 33 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاکٹ کی تصویر جاری نہیں کی جاسکتی کیوں کہ وہ ابھی تک برآمد نہیں ہوا ۔ملزم اس وقت حراست میں ہے اور اسے 8دسمبر کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔