سرگودھا میں باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔