پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔

جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا آغاز

پڑھیں:

کراچی : ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، راہ گیر نے بروقت باہر نکال لیا

کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، جائے حادثہ سے گزرنے والے راہ گیر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال کر اس کی جان بچالی۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے گٹر میں جاگری۔جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری نے بچی کو بروقت کھلے گٹر سے نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی. بچی چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی۔

یاد رہے کہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات 3 سالہ ابراہیم نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر گٹر میں گر گیا تھا. بچے کی والدہ کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔اہلخانہ اور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری بلاکر 3 سالہ ابراہیم کی تلاش شروع کی تھی. تاہم پوری رات گزرنے کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا. پیر کو واقعے کے 14 گھنٹے بعد مقامی نوجوان نے بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نالے سے تلاش کرلی تھی۔واقعے کے 2 روز بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے متوفی ابراہیم کے گھر جاکر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس کے ورثا سے معافی مانگ لی تھی۔واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کی تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کردی گئی تھی .جس میں بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا؛ ہاسٹل پر سفاکانہ حملے میں 11 طلبا و اساتذہ ہلاک اور 14 زخمی
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • پاکستان میں بچوں میں پیدائشی دل کے امراض تیزی سے بڑھنے لگے
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
  • کراچی : ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، راہ گیر نے بروقت باہر نکال لیا
  • پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا
  • ملک میں سونے کی قیمت مزید گرگئی
  • مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی
  • کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز
  • جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی