اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب کا فون‘ پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب ناصر نے ٹیلی فون کیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور‘ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مراکش نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ مراکش وزیر خارجہ نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کر لی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔اس دوران ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، حالیہ طوفان سے ہونے والی بارشوں، سیلاب اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے نقصانات پر ملائیشیائی وزیرِاعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے داتو سری انور ابراہیم سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی یا بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی اور بحالی کے لیے دعا کی۔انہوں نے ملائیشیائی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔وزیراعظم نے اپنے ملائیشیائی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کے لیے ملائیشیائی حکومت کو جو بھی مدد درکار ہوگی، فراہم کرے گا۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اُن کا رابطہ کرنا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کی بھی مدد کی ہے، جو سمندری طوفان ‘دِتوَاہ’ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور جہاں 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بدھ کے روز پاکستان نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے ایک اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہوائی راستے سے سری لنکا بھیجی۔