اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کیساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انکی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کیساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا محمد خان شیرانی مولانا شیرانی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد:ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، وہ کہاں ہے؟ ، جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے۔ رپورٹ جمع کروانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے، اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔