نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی کی منسوخی پر عائد فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نادرا نے یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فراہم کی ہے۔ نادرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتقال شدہ شخص کے والدین، بہن بھائی یا شریک حیات اور اولاد اب بغیر کسی فیس کے این آئی سی او پی منسوخ کروا سکتے ہیں بشرطیکہ موت کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارتخانے میں کرائی جا چکی ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کیساتھ والد کو بھی پولیو قطرے پلا دیے
نادرا کے مطابق یہ عمل نادرا کے قریبی مرکز یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اب منسوخی کے لیے مرحوم کا شناختی کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
نادرا نے اس سے قبل بھی پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز سے براہ راست ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے تاکہ یہ عمل تیز، شفاف اور مؤثر ہو سکے۔
سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
یہ منصوبہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے یکم جنوری 2025 کو نافذ ہونے والی نیشنل بایومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے۔
نادرا کے مطابق یہ نظام فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور صوبائی انتظامات مکمل ہوتے ہی پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر یہ نظام 50 سے زائد ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں نصب کیا جا چکا ہے جن میں اسلام آباد کے پی آئی ایم ایس، سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، لاہور کا لیڈی ایچیسن اسپتال، کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج، ڈی ایچ کیو، شیخ زید اور آریا اسپتال شامل ہیں۔
کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کا پولیس افسران پر اظہار ناراضگی
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ڈی ایچ کیو ہری پور، بٹ خیلہ، آزاد کشمیر کے میرپور اسپتال، گلگت کے شہید سید الرحمان اسپتال اور سندھ کے حیدرآباد و مٹیاری کے متعدد اسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نادرا کے
پڑھیں:
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے اور مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک نئی مثال قائم کرنا ہے۔
منصوبے میں جدید رہائشی عمارات، ثقافتی مراکز، تجارتی زونز، اور زائرین کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلے اور صحن شامل ہوں گے۔
کنگ سلمان گیٹ منصوبہ مکہ کے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک پہنچنا مزید آسان ہو جائے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا اہم حصہ ہے، جو ملک میں اقتصادی تنوع کو فروغ دے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔