نادرا کا شناختی نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
نادرا نے شناخت کا نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلیے قواعد کا اجراء کر دیا۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قواعد میں ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی ریگولیشنز، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر ریگولیشنز شامل ہیں۔
ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل آئی ڈی ریگولیشنز کے تحت نادرا ملک بھر میں مربوط ڈیجیٹل شناختی نظام قائم کرے گا۔
نادرانادرا نے وفات کے باعث شناختی کارڈ منسوخی کی.
نادرا کے ترجمان کے مطابق شہری شناخت کی تصدیق کے بعد متعدد آن لائن سرکاری و نجی خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ این ڈی ای ایل کے ذریعے حکومت اور نجی شعبے کے مجاز اداروں کے درمیان ڈیٹا کا محفوظ تبادلہ ہو سکے گا۔
نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ریگولیٹری فریم ورکس ایک بااعتماد ڈیجیٹل نظام کے لیے بنیاد کا کام دیں گے، جس سے خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی اور ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہو گی۔
ترجمان نادرا کے مطابق حکومت کی زیرِ قیادت ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل پر شہریوں کا اعتماد مضبوط ہو گا، نادرا اتھارٹی بورڈ نے یہ قواعد وزارتِ قانون کی منظوری کے بعد جاری کیے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نادرا کے
پڑھیں:
ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے، زیرو پالیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے، موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھٹہ مالکان اور ای پی اے فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔