کراچی: بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر آنے والے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے جبکہ والدین علاج کے لیے متبادل اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ میں نظرِ ثانی شدہ بجٹ منظور ہو چکا ہے اور جَلد ہی مسائل کے حل کی امید ہے تاہم تنخواہیں ادا ہونے تک اسپتال بند رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپتال کی
پڑھیں:
کراچی میں سی ویو سے خاتون کی لاش ملی
کراچی میں سی ویو سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، پولیس کے مطابق شناخت تاحال نہیں ہوسکی، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سمندر سے خاتون کی لاش ملی، ملنے والی لاش چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں، عمر لگ بھگ 30 سال معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔