5 ماہ سے تنخواہیں بند، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے ملازمین کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اسپتال قریباً بند ہو گیا ہے، جہاں اب صرف او پی ڈی جزوی طور پر چل رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں بند ہونے کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 4 سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری
ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسپتال کے مختلف شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تنخواہیں بند، چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد سندھ گورنمنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تنخواہیں بند سندھ گورنمنٹ
پڑھیں:
اپوزیشن کا 3 سالہ ابراہیم کی تصویر اٹھا کر سندھ اسمبلی میں احتجاج
اپوزیشن نے 3 سالہ ابراہیم کی تصویر اٹھا کر سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا۔بچے کی موت پر اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا، ایم کیو ایم ارکان احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے، ریحان بندوکڑا نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، رکن اسمبلی آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ چند لمحات میں زندگی ختم ہو گئی، ہم سب ذمہ دار ہیں یہاں ڈمپر پورے پورے خاندان ختم کر دیتے ہیں۔ایم کیو ایم کے افتخار عالم سندھ حکومت پر بھڑک اٹھے، انہوں نے کہا کہ کیا کراچی کے بچے اسی طرح گٹروں میں گرتے رہیں گے؟ حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کرے گی؟ کھلے مین ہول موت کو دعوت کے مترادف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 گھنٹے بعد لاش ملی، واقعہ پر سندھ حکومت کا مؤقف آنا چاہئے۔