WE News:
2025-10-18@09:56:36 GMT

تحریک لبیک کے احتجاج سے لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات متاثر

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

تحریک لبیک کے احتجاج سے لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات متاثر

لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والی 15 فوگ کینن مشینوں کا آپریشن تحریک لبیک کے جاری احتجاج کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن

یہ فوگ کینن ٹرک، جو روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں، سڑکوں کی بندش اور دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل سکے۔

روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر مبنی آپریشن

ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ سموگ گنز کو صبح کن علاقوں میں بھیجنا ہے۔

ہر ٹرک 12 ہزار لیٹر پانی لے جا سکتا ہے اور 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے پر ایک چکر ایک گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ یہ منصوبہ ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ علاقوں میں سموگ پر قابو پانا ہے۔

احتجاج سے آپریشن متاثر، انچارج ساجد بشیر کا موقف

سموگ گنز پراجیکٹ کے آپریشن انچارج ساجد بشیر نے وی نیوز کو بتایا کہ تحریک لبیک کے احتجاج کی وجہ سے لاہور کی سڑکیں بلاک ہیں، اور دفعہ 144 کے نفاذ نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ اگر ہم فوگ کینن ٹرک باہر نکالتے ہیں تو نقصان کا خطرہ ہے۔

ان کے مطابق احتجاج سے قبل یہ گنز شہر کی مختلف شاہراہوں پر باقاعدگی سے کام کر رہی تھیں، لیکن اب سڑکوں کی بندش نے یہ عمل ناممکن بنا دیا ہے۔

ماہرین کی تشویش: شہریوں کی صحت کو خطرات

ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ گنز کی معطلی سے لاہور میں ہوا کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور شہریوں کو سانس کی بیماریوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ سموگ کنٹرول کے اقدامات دوبارہ شروع ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تحریک لبیک ٹی ایل پی سموگ سموگ آپریشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک ٹی ایل پی سموگ سموگ ا پریشن تحریک لبیک

پڑھیں:

تحریک لبیک، زخمی کارکنوں کو اسپتال سے چھٹی پر پکڑنے کا فیصلہ

مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار،مدارس کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری
جیوفینسنگ مکمل، واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا

لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی جبکہ ایک پولیس انسپکٹر شہید ہوا۔پولیس کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 48 پولیس آفسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔دوسری جانب مرید کے میں پولیس کریک ڈاؤن کے دوران احتجاج کرنے پر 253 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے جیوفینسنگ مکمل ، کلوزسرکٹ فوٹیجز کا تجزیہ جاری ہے۔پولیس نے اسپتالوں میں زیر علاج زخمی کارکنوں کو ڈسچارج ہونے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ املاک کی توڑ پھوڑ اور بلوے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے موبائل فرانزک بھی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق پرتشدد احتجاج ، بلوے اور توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنوں کے مدارس کی تفصیل بھی اکٹھی کرلی گئی جبکہ اعلی حکام کی ہدایات کے بعد مدارس کے خلاف بھی ایکشن متوقع ہے۔گرفتار ملزمان کے واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ پرتشدد کارروائیوں پر درج مقدمات میں دہشت گردی ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، پولیس مقابلے کی دفعات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف سرگرمیاں ناقابل برداشت، تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی تیاریاں
  • عوام نے تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، عطا تارڑ
  • پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
  • پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی
  • تحریک لبیک پاکستان جیسی متشدد جماعتوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟
  • مسئلہ فلسطین حل ہونے پر آج یوم تشکر منایا جائیگا، وفاقی وزرا
  • تحریک لبیک کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کا تنظیم پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
  • تحریک لبیک، زخمی کارکنوں کو اسپتال سے چھٹی پر پکڑنے کا فیصلہ