نیدرلینڈز کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ عام افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں 5700 سے زائد بالغ افراد کو 7 سال تک ٹریک کیا گیا، جن میں ڈپریشن کی مختلف علامات رکھنے والوں میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ 2.

7 گنا زیادہ پایا گیا۔ خاص طور پر نقاہت، زیادہ نیند اور بھوک بڑھنے کی علامات والے افراد میں یہ خطرہ نمایاں تھا۔
جبکہ جسمانی وزن میں کمی، چڑچڑے پن اور کم بھوک والے افراد میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 1.5 گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا اثر طرزِ زندگی پر بھی پڑتا ہے، جیسے کم جسمانی سرگرمی اور ناقص غذائی عادات، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
یہ تحقیق 2025 کے ای سی این پی کانگریس میں پیش کی گئی ہے اور مزید وسیع تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افراد میں کا خطرہ

پڑھیں:

تھریڈز میں گروپ چیٹ کا نیا فیچرمتعارف، 50 افراد کی سہولت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسٹاگرام کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز نے بالآخر اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پلیٹ فارم پر گروپ چیٹس بنا سکیں گے، جن میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کے درمیان بہتر رابطہ، باہمی گفتگو اور کمیونٹی انگیجمنٹ کو فروغ دینا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچر بدھ کے روز عالمی سطح پر فعال کر دیا گیا ہے اور اب دنیا بھر کے تھریڈز صارفین اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

نئے گروپ چیٹنگ فیچر میں صارفین ٹیکسٹ پوسٹس، ویڈیوز، جفس اور ایموجیز کے ذریعے گفتگو کر سکیں گے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ چیٹس انکرپٹڈ نہیں ہوں گی، یعنی پیغامات مکمل طور پر خفیہ نہیں ہوں گے۔

تھریڈز کی پروڈکٹ منیجمنٹ کی نائب صدر ایمیلی ڈالٹن اسمتھ نے اس موقع پر بتایا کہ کمپنی مستقبل میں صارفین کے تحفظ اور پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی کام کر رہی ہے، مگر فی الحال گروپ چیٹس صرف 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ فیچر تھریڈز کے لیے ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پلیٹ فارم اب دیگر میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور ڈسکارڈ سے زیادہ مقابلے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ ٹیک ماہرین کے مطابق گروپ چیٹ کا فیچر تھریڈز کے یوزر انگیجمنٹ میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے اور اسے مزید مقبول بنا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف
  • آبادی کے لحاظ سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے آگے، کس صوبے کی پاپولیشن زیادہ بڑھ رہی ہے؟
  • معاشی دبائو:20سال کے نوجوان بھی ذیابیطس کا شکار
  • سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات
  •  قبض کے علاج کے لیے کیوی اور رائی کی روٹی مفید قرار
  • تھریڈز میں گروپ چیٹ کا نیا فیچرمتعارف، 50 افراد کی سہولت
  • سوات موٹروے ٹنل کے قریب خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
  • قرض کے مضر اثرات
  • سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کے لئے نقصان دہ