data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کو عالمی سطح پر صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے غلط اور بے جا استعمال نے ایسے خطرناک بیکٹیریا کو جنم دیا ہے جو عام ادویات سے متاثر نہیں ہوتے اور انہیں روکنا اب تیزی سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس رجحان کو سپر بگز کہا جاتا ہے، جو موجودہ دواؤں کے خلاف مزاحمت پیدا کر کے انفیکشنز کو ناقابلِ علاج بنا دیتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر سال لاکھوں افراد اینٹی بائیوٹک مزاحم بیماریوں کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو 2050 تک یہ صورتحال عالمی سطح پر اموات کی سب سے بڑی وجہ بن سکتی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے اندھا دھند استعمال سے عام علاج غیر مؤثر ہو رہے ہیں اور معمولی بیماریوں کے لیے بھی پیچیدہ اور مہنگا علاج درکار ہو سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس کے غلط اور غیر ضروری استعمال کو فوری طور پر محدود کریں، اسپتالوں اور فارمیسیوں میں بیکٹیریا کی نگرانی کا مضبوط نظام قائم کریں اور عوامی سطح پر آگاہی بڑھائیں تاکہ لوگ خود علاجی یا بغیر تجویز دواؤں کے استعمال سے گریز کریں۔

ادارے نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری اور تحقیقی سرمایہ کاری میں تعاون نہ کیا گیا تو دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو سکتی ہے جہاں معمولی انفیکشنز بھی جان لیوا ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی سطح پر

پڑھیں:

امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار