ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹکس مزاحمت میں اضافے سے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-11
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت پر سخت تشویش کا اظہار کردیا۔ پورٹ کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے بے تحاشا اور غلط استعمال کی وجہ سے ایسے بیکٹیریا پیدا ہو رہے ہیں جو عام دواؤں سے متاثر نہیں ہوتے۔اس رجحان کوسپر بگزکہا جاتا ہے جو نہ صرف علاج کو مشکل بناتے ہیں بلکہ ہر سال لاکھوں اموات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 ء تک اینٹی بائیوٹک مزاحم انفیکشنز دنیا میں سب سے بڑی موت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کو روکیں اور بیکٹیریل انفیکشنز کی نگرانی کو بہتر بنائیں،جب کہ نئی اینٹی بائیوٹکس کی تیاری پر تحقیق میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اینٹی بائیوٹکس
پڑھیں:
ناروے : امریکی سفارتخانے کے محافظ کو جاسوسی کے الزام میں سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کی ایک عدالت نے امریکی سفارتخانے کے محافظ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 3 سال 7 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 28 سالہ شہری نے مارچ سے نومبر 2024 کے دوران امریکی سفارتخانے کے نقشے، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات، اور سفارتخانے کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات روسی اور ایرانی انٹیلی جنس کو فراہم کیں، بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس سے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس سے 0.17 بٹ کوائن ادا کیے گئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معلومات ایسی نوعیت کی تھیں جو متعلقہ افراد کے خلاف استعمال ہو سکتی تھیں