تاریخی اضافے کے بعد سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بالآخر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی واضح طور پر نظر آئے۔ آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 88 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا 106 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 252 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونا فروخت کرنے کے رجحان میں اضافے کے باعث یہ بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی منڈیوں میں یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔