کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 14ہزار 100روپے ریکارڈ اضافے سے 4لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 12089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے سونا 4358 ڈالرز  فی اونس پر جاپہنچا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا ریٹ 209 روپے فی کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ مہینے یعنی نومبر میں 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے تھی۔

نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ دسمبر کے اضافے کے بعد قیمت میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

صارفین نے قیمتوں میں بار بار اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
  • ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اضافہ
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا
  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
  • سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر بڑھ گئیں
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟