ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں  ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93  رنز سے شکست دی تھی ۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے دوران بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفتری یا مصروف اوقات میں سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ فروخت کے لیے جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

’پولیس کی پوری کوشش ہوگی کہ عوام کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسپریس ہائی وے پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی سری نگر ہائی وے کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکسپریس ہائی وے پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی سری نگر ہائی وے کرکٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ افریقہ کی ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

لاہور ٹیسٹ: نوجوان قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا،کھلاڑی حیران رہ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیوار پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

تاہم ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہوگئے۔ کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔ نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاک جنوبی افریقہ دوسراٹیسٹ! راولپنڈی میں ٹریفک پلان جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم
  • پاکستان جنوبی افریقہ وائٹ بال سیریز کی تیاریاں، فلیٹ پچز نہ بنانے کا فیصلہ
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان
  • جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا
  • سکیورٹی ناکامی، نوجوان قذافی سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا
  • درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب
  • لاہور ٹیسٹ: نوجوان قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا،کھلاڑی حیران رہ گئے
  • اصل چیلنج تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہے، جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد کپتان شان مسعود کا بیان