عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات ’’میڈ اِن پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ کے موقع پر کی گئی جس میں پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خوراک، زراعت، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اشتراک کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پاکستان، افریقی ممالک اور تیسرے فریق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا۔چیئرپرسن محمود علی یوسف نے پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ اور اقدامات کو سراہا اورافریقی یونین کی جانب سے فوڈ سکیورٹی، زراعت اور ایگری ٹیک میں تعاون بڑھانے اور پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی دلچسپی کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایتھوپیا میں پانچویں ’پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس‘ کا انعقاد

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں “پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور “میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں دو طرفہ تجارت کے نئے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش نے ایتھوپیا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیے۔ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔ جام کمال خان نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس ایونٹ میں مہمانِ خصوصی، ایتھوپیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا تھے جنہوں نے تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا۔ 

ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا تجارت کو آسان بنانے کے لیے لاجسٹک نظام میں مسلسل بہتری لا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔ ایونٹ خطے میں معاشی انضمام کو فروغ دے گا۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر عاطف شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقہ کا تعاون مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے۔ یہ فورم پاکستان کی ‘لک افریقہ’ پالیسی کا تسلسل ہے۔

ایتھوپین سفیر جمال بکر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔ ایتھوپیا کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل دیوانو کیدیر نے بھی پاکستان کی افریقہ پالیسی کو سراہا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کی تقسیم اور ربن کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کا اہتمام وزارتِ تجارت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
  • ایتھوپیا میں پانچویں ’پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس‘ کا انعقاد
  • پاکستان اور سعودی عرب شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر متفق
  • دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں ،تعاون جاری رکھیں گے،قائم مقام امریکی سفیر
  • احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے قاہرہ میں ملاقات،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور سعودی عرب کا فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے