ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔

رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔

رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی خلیجی ممالک، افریقہ اور افغانستان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔

دوسری جانب اُنہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت،تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
  • پاکستان اور یو اے ای کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف سے ملاقات
  • وزیرخزانہ کی امریکی کانگریس کے اہم رکن سے ملاقات،اقتصادی تعاون پرگفتگو
  • حکومت بھوک کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین
  • ایران ناوابستہ تحریک کیساتھ اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں پر عزم ہے، سید عباس عراقچی
  • محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ جنرل چیمبر کے مابین تعاون کا معاہدہ
  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی خلیجی ممالک، افریقہ اور افغانستان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش
  • صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور