Express News:
2025-10-18@11:55:29 GMT

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کا 28 رکنی دستہ شرکت کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

پاکستان کا 28 رکنی دستہ تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گا۔

بحرین میں 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے گیمز میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان قومی دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری کردہ این او سی وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

31 اکتوبر تک ہونے والے گیمز میں پاکستان 4 کھیلوں کے 9 ایونٹس میں شرکت کرے گا۔

قومی دستے میں 2 خواتین سمیت 22 کھلاڑی، ایک خاتون سمیت 4 ٹیم آفیشلز اور 2 سرکاری آفیشلز شامل ہوں گے۔

قومی دستہ پیر کو لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔ 4 ایتھلیٹس میں غلام مرتضیٰ، محمد حسین فیض اور محمد بحرام خان کے ساتھ واحد خاتون ایتھلیٹ کراچی کی اقراء ریاض 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں شریک ہوں گی۔

سابق انٹرنیشنل خاتون ایتھلیٹ سیمی رضوی کوچ ہوں گی۔

بیڈمنٹن میں واحد خاتون کھلاڑی کراچی ہی کی حمنا ارشاد شرکت کریں گی۔

جو جسٹو میں 3 کھلاڑی حماد علی، محمد ثاقب اور صدام خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ڈاکٹر حارث اشرف کوچ ہوں گے۔

14 رکنی کبڈی ٹیم کے کوچ راحت مقصود علی اور امجد علی ساجد مینیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشن محمد وقار احمد دستہ کے خازن اور ایڈمن آفیشل ہوں گے۔

2 مرتبہ التواء کا شکار ہونےوالے ایشین یوتھ گیمز 12 برس کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

گیمز میں 45 ممالک کے 4 ہزار کے لگ بھگ کھلاڑی 26 کھیلوں کے 259 ایونٹس میں اپنی مہارتوں کا اظہار کریں گے۔

واضح رہے کہ 2013 میں چین میں دوسرے ایشین یوتھ گیمز کا انعقاد ہوا تھا۔ 2017 میں  سری لنکا سےکولمبو میں ہونے والے گیمز کی  میزبانی واپس لے لی گئی تھی جبکہ  2019 میں شیڈول گیمز  کوویڈ 19 کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین یوتھ گیمز گیمز میں ہوں گے

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس، ای سپورٹس پالیسی اور وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگری کلچر لون سکیم کے جائزے کے حوالے سے جاری تعاون پر گفتگو کی۔ رانا مشہود احمد خاں نے نوجوانوں کی عالمی ترقی میں پاکستان کے مثبت اور موثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ کامن ویلتھ کی نئی سیکرٹری جنرل شیرلی بوٹچوی کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی پر امید ہیں، یہ دورہ دونوں فریقین کے درمیان نوجوانوں کی ترقی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

ملاقات میں کامن ویلتھ کے ساتھ مستقبل کے تعاون کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ ٹاسک فورس اجلاس میں اس تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔لوئس فرانسشی نے کہا کہ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کا قیام پاکستان کا ایک کارنامہ ہے ۔ دونوں فریقین نے عالمی سطح پر نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام  آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
  • پاکستان جنوبی افریقہ وائٹ بال سیریز کی تیاریاں، فلیٹ پچز نہ بنانے کا فیصلہ
  • سعودی عرب کے سالم الدوسری دوبارہ ایشین فٹبالر آف دی ایئر قرار
  • جعلی تصویر کا دعویٰ: کیا پاکستانی کپتان نے بھارتی کھلاڑی کے قدم چھوئے؟
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے پہلی بار سعودی فنکاروں کی پاکستان آمد
  • لاہور ٹیسٹ: نوجوان قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گیا،کھلاڑی حیران رہ گئے
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے