اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری؛ چیف جسٹس سمیت 9 ججز سماعت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 20 تا 24 اکتوبر 9 ججز سنگل بینچز میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔
روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بینچز میں سماعت کریں گے۔
سنگل بینچز میں شامل دیگر ججز میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ہوگا جب کہ دوسرا اسپیشل ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا جو ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔
تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر جب کہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئندہ ہفتے ڈویژن بینچ کی سماعت اور جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائلین کیلئے آن لائن شکایتی نظام متعارف کرادیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق سائلین کی شکایات کیلئے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں، شکایات جمع کروانے کے لیے ای میل ایڈریس [email protected] جبکہ واٹس ایپ نمبر6552827-0313 جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ اقدامات انصاف کی فوری فراہمی کے عمل میں درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی مزید سہولت اور آگاہی کے لیے ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے۔