اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ  نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جمعہ کو سپر ٹیکس سے  متعلق درخواستوں پر سماعت کی ،  جس میں درخواست گزاروں کے وکیل اعجاز احمد زاہد نے اپنے دلائل مکمل  کر لیے جس کے بعد سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت وکیل اعجاز احمد زاہد نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر میں کل 10 ٹوبیکو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایف بی آر کے وکلا نے اپنے دلائل کے دوران ایک ٹیبل پیش کیا اور اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ ایک سگریٹ کی ڈبی جو 173 روپے کی ہے اس پر 44 روپے ٹیکس ہے۔ ٹوبیکو کی قیمت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کنٹرول کرتی ہے۔ ایک سگریٹ کا پیکٹ جس کی قیمت 77 روپے ہے اس پر 44 روپے ٹیکس ہے اور 33 روپے بچت ہے ۔  موجودہ قانونی رجیم کے ہوتے ہوئے ونڈ فال لینا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ ہم مقدمے کے حقائق میں نہیں جائیں گے آپ قانونی سوالات پر دلائل دیں، جس پر وکیل نے کہا کہ اگر قیمت میں اضافہ ہو گا تو ٹیکس بھی بڑھے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ نے ٹیکس دینا ہے وہ آپ کے نفع سے ہی ہو گا، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جو ہمارے سامنے پیش کیا جا رہا ہے وہ اصل بجٹ نہیں ہے۔ سابق وزیر خرانہ شوکت ترین کا بیان موجود ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ نافذ کرنے کا کہہ رہا ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچ ہیں، ہم نے تمام آئینی مقدمات دیکھنے ہیں، ہم کیسے آئینی سوال کو اگنور کر سکتے ہیں؟۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سینیٹ میں نسبتا زیادہ ٹیکنوکریٹ ہیں، اس لیے وہاں سے مشورے بہتر آسکتے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے آپ کی کمپنی کو داد دینی پڑے گی اتنے کم منافع میں 300 ملین روپے کما رہے ہیں۔ چھوٹے مارجن سے اتنا کما رہے ہیں داد تو بنتی ہے۔وکیل نے بتایا کہ کہا گیا کہ ہمیں آئی ایم ایف کا بڑا پریشر تھا ۔ جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ آپ کا سگریٹ افغانستان سے برآمد ہو تو پھر ؟  جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اگر کسی اور ملک کا سگریٹ برآمد ہوتی تو میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ان سے خرید کر کوئی اور سمگل کرسکتا ہے ۔ مال ایکسائز افسر کے سامنے باہر جاتا ہے ۔وکیل اعجاز احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ مالیاتی خسارہ کو ختم کرنا ہے تو وہاں سے کریں جہاں سے لیکیج ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ سارا ٹیکس خود نہیں دے رہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں وہ بھی دے رہے ہیں ۔ آپ صرف انکم ٹیکس دے رہے ہیں ۔ آپ کے پروڈکٹ کو استعمال کرنے والے مخصوص لوگ ہیں جو اچانک نہیں بڑھتے ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جسٹس جمال نے کہا کہ وکیل نے رہے ہیں دے رہے

پڑھیں:

نیاٹیکس پلان جاری، انٹرنیٹ، بینکنگ، ہوٹلز سمیت اہم اداروں سے ٹیکس لیا جائیگا

علی رامے:پنجاب میں ذرائع آمدن کانیاٹیکس پلان جاری، مختلف سروس سیکٹرزسے80ارب محصولات کاہدف ہوگا، محکمہ خزانہ پنجاب نےپلان حکومت کو پیش کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ،بینکنگ،انشورنس اورہوٹل سیکٹرزٹیکس نیٹ میں سختی سےلایاجائیگا، فوڈڈیلیوری ایپس اورآن لائن ریسٹورنٹس پربھی ٹیکس لگے گا۔ 

16ہزاررجسٹرڈریسٹورنٹس کوٹیکس نیٹ میں لانےکافیصلہ کیا گیا، انشورنس سیکٹرسے5ارب روپے وصولی کاہدف مقرر، ٹیلی کام کمپنیوں سے5ارب روپےمحصولات کاتخمینہ لگایا گیا۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کالز پر بھی ٹیکس وصولی کی تیاری، بینکنگ سروسز سے 5 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا، اسٹاک مارکیٹ بروکریج کمیشنز پر 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنیوں سے بھی ٹیکس کی وصولی ہوگی، شادی ہالز اور کیٹرنگ سروسز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل، ہوٹلز اور پراپرٹی بلڈرز سے مجموعی 5 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ 

فریچائز سروسز سے 8 ارب روپے محصولات کا تخمینہ، پورٹ، ٹرانسپورٹ اور ویئر ہاؤسنگ سروسز سے 6 ارب ہدف حاصل ہوگا۔

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

ٹیکس نیٹ بڑھانےکےلیےای آئی ایم ایس سسٹم پرعملدرآمدشروع کردیا گیا، ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی تیز، نیا آڈٹ پلان تیار، پنجاب میں ٹیکس نیٹ میں توسیع سے صوبائی آمدن میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • نیاٹیکس پلان جاری، انٹرنیٹ، بینکنگ، ہوٹلز سمیت اہم اداروں سے ٹیکس لیا جائیگا
  • استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
  • سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں سگریٹ پر ٹیکس، قیمت اور منافع پر بحث
  • سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس، دلائل مکمل، سماعت پیر تک ملتوی
  • سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کیلیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا‘عدالت عظمیٰ میں وکیل کے دلائل
  • سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا، سپریم کورٹ میں وکیل کے دلائل
  • سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں؛ جسٹس محمدعلی مظہر 
  • یہاں انکم ٹیکس نہیں دیتے، سپر ٹیکس کیسے دیں گے؟ جسٹس حسن رضوی
  • 750 روپے مالیت کا پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیب کون ہیں؟