جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا تھا ۔ عدالت عظمی نے ہائیکورٹ کو پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انتخابی نظام غیر اسلامی، 36 سال پرانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ 5 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بنچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا۔ انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں۔