ماڈل کرمنل کورٹ نے قتل کیس میں چار ملزمان کو عمر قیدسنادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-1، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کراچی ساؤتھ نے 2023 میں تھانہ کھارادر کی حدود میں ہونے والے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ملزمان یاسین، شیر خان، محمد اور ابرہیم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے فی کس ہرجانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان ذیشان اور نور وہاب کو مدعی ارباز پر جان لیوا حملے کے جرم میں سات سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ فیصلے کے مطابق تمام ملزمان کو بلوہ کرنے کے جرم میں مزید دو سال قید جبکہ مسلح حالت میں طاقت کے غلط استعمال پر تین سال اضافی سزا بھی سنائی ۔واضح رہے کہ مقتول جان باز کو میمن مسجد کے قریب مین ایم اے جناح روڈ پر دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔عدالتی ذرائع کے مطابق سزا سنائے جانے کے فوراً بعد ملزم ابراہیم عدالتی عملے اور جیل پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے اپنے وکلاء کی مدد سے فرار ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان کو جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ایک ملزم شاہنواز تاحال مفرور ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد ،ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کیلیے خواتین کا رش لگا ہواہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-20