صرف 3 چمچ ناریل کا تیل، بال گرنے سے حیرت انگیز نجات!
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اگر لمبے اور گھنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ وقت کے ساتھ خشک، بے جان اور کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔ بالوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ان کی درست نگہداشت نہایت ضروری ہے۔
پاکستان میں ایک پروگرام میں بیوٹی ایکسپرٹ نیہا خان نے خواتین کو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد دینے والے قدرتی تیلوں کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔
انہوں نے بتایا کہ بالوں کے گرنے سے بچاؤ اور فوری علاج کے لیے بایوٹین آئل اور روز میری آئل بے حد مؤثر ہیں۔ یہ دونوں تیل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں، لیکن اگر کسی وجہ سے نہ مل سکیں تو انہیں گھر پر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
نیہا خان کے مطابق بایوٹین آئل بنانے کے لیے ایک بوتل ناریل کا تیل (کوکونٹ آئل) لیں اور اس میں پسا ہوا خشک روز میری کے تین سے چار چمچ شامل کریں۔ اس تیل کو ہلکی آنچ پر پکائیں، جب ابلنے لگے تو چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا کرلیں۔ بعدازاں اس میں بایوٹین کا ایک کیپسول شامل کرلیں۔ اس تیل سے سر کی مالش کرنے سے نہ صرف بالوں کا جھڑنا بند ہوتا ہے بلکہ ان کی افزائش بھی بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بایوٹین ایک اہم وٹامن ہے جو جسم میں کھانے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے ساتھ جلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، جبکہ روز میری ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو بالوں کی نشوونما بڑھانے، یادداشت بہتر بنانے اور ہاضمے میں مدد دینے جیسے طبی فوائد رکھتی ہے۔
بیوٹی ایکسپرٹ کے مطابق دونوں تیلوں کے اپنے الگ فوائد ہیں، روز میری آئل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر ان کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے، جبکہ بایوٹین آئل بالوں اور جلد کو قدرتی چمک اور صحت بخشتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بالوں کی
پڑھیں:
میڈیا نے میری والدہ سری دیوی کی موت کو میم بنا دیا، اداکارہ جھانوی کپور کی سخت تنقید
بالی وڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے رویوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تجسس پسندی نے انسانی احساسات اور اخلاقیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
’وی دی ویمن 2025‘ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی وفات کو بھی غیر سنجیدہ انداز میں موضوعِ بحث بنا کر ’میم‘ میں تبدیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کر رہی ہیں؟
جھانوی کپور نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی موت کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ لوگ اسے شہ سرخیوں کے لیے استعمال کیا جانا سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی 2018 میں وفات ان کی زندگی کا سب سے ذاتی اور صدمہ انگیز تجربہ تھا، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافت، میڈیا کلچر اور آج کے سوشل میڈیا کی تجسس پسندی نے انسانی اخلاقیات کو مکمل طور پر پٹری سے اتار دیا ہے اور میں اسے ہر روز بڑھتے ہوئے دیکھ رہی ہوں۔ جب میں نے اپنی ماں کو کھویا تو وہ بہت خوفناک وقت تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ لوگ تصور بھی کر سکتے ہیں کہ اپنے اتنے قریبی شخص کو کھونا کیسا ہوتا ہے اور پھر اس عمل کو ایک میم بنتے دیکھنا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اسے کیسے بیان کروں مگر صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی
ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں نے جو محسوس کیا میں کبھی بھی اسے بیان نہیں کر پاؤں گی اور میں ہمیشہ اس بات سے محتاط رہتی ہوں کہ کہیں ایسا نہ لگے کہ میں لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بات کر رہی ہوں۔ اسی لیے میں ہمیشہ پیچھے ہٹ جاتی ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ہر کوئی موقع پرست ہے اور ہر کوئی صرف ایک ہیڈ لائن چاہتا ہے۔ مجھے نفرت ہوگی اگر کبھی یہ محسوس ہو کہ میں اپنی زندگی کے اتنے تکلیف دہ حصے یا اپنی ماں کے ساتھ رشتے کو کسی سرخی کے لیے استعمال کر رہی ہوں اسی لیے میں رک جاتی ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟
انہوں نے 11 نومبر کو دھرمیندر کے بارے میں پھیلنے والی جھوٹی خبروں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرم جی کے ساتھ جو ہویا ہوا دیکھا مجھے یقین ہے کہ یہ صرف بد سے بدتر ہوگا۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہم خود بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔ جب بھی ہم ان ویڈیوز سرخیوں یا بیانیوں کو ویوز، کمنٹس یا لائکس دیتے ہیں۔ جب بھی ہم ایسی چیزیں تلاش کرتے ہیں، ہم اسی کلچر کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ جھانوی کپور دھرمیندر شری دیوی