پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔

کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں

صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے  100کلومیٹر کے اندر کسی میچ کا ذکر موجود ہے۔

پرانی چال، دہشت گردوں کو شہری ظاہر کرنا

یہ غلط بیانی کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا بلکہ وہی پرانا پروپیگنڈا طریقہ کار اپنایا گیا جو پاکستان کی درست کارروائیوں کے بعد بارہا دہرایا جاتا ہے۔

اس طریقے کے تحت مارے گئے دہشتگردوں کو عام شہری ظاہر کیا جاتا ہے، پرانے یا غیر متعلقہ طلبہ یا کھلاڑیوں کی تصاویر پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر جذباتی ہیش ٹیگز کے ذریعے ہمدردی پیدا کی جاتی ہے، اور طالبان نواز میڈیا چینلز و بھارتی ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے دہشت گردوں کے اڈوں کو انسانی المیے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

حقیقت، حافظ گل بہادر گروپ کی حفاظت کی کوشش

درحقیقت اس منظم مہم کے پیچھے ایک ہی مقصد کارفرما ہے، حافظ گل بہادر نیٹ ورک اور اس کے طالبان سرپرستوں کو ذمہ داری سے بچانا۔ پاکستان کی کارروائی کے حقائق بالکل واضح ہیں۔

خوست اور پکتیکا میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانے ٹی ٹی پی سے وابستہ حافظ گل بہادر گروپ کے تھے، کسی کرکٹ ٹیم کے نہیں۔ افغان حکام کے ’کرکٹرز ہلاک‘ کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ ان علاقوں میں نہ کوئی میچ ہوا، نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے پاس کسی سرگرمی کا ریکارڈ موجود ہے۔ طالبان کیمپوں میں اسلحے کے ذخائر کے درمیان موجود افراد کرکٹر نہیں بلکہ تربیت یافتہ جنگجو تھے۔

قانونی انسدادِ دہشتگردی کارروائی

یہ ایک قانونی انسدادِ دہشتگردی کارروائی تھی جس کا ہدف وہی ٹی ٹی پی سے وابستہ عسکریت پسند تھے جنہوں نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ کیا تھا۔

ان مارے گئے دہشتگردوں کو ’کھلاڑی‘ کہنا طالبان کی دانستہ کوشش ہے تاکہ اپنے پراکسی عناصر کے نقصان کو چھپایا جا سکے اور پاکستان کے دفاعی اقدام کو مسخ کیا جا سکے۔

پروپیگنڈا مہم کا انکشاف

جس نام نہاد ’کرکٹ کیمپ‘ کی بات کی گئی، وہ دراصل خوست اور پکتیکا کا وہی جنگجو گزرگاہ علاقہ تھا جو طویل عرصے سے حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، کوئی کھیل کا میدان نہیں۔ پروپیگنڈا مہم طالبان کے میڈیا سیل اور بھارتی نیٹ ورکس کے ذریعے چلائی گئی تاکہ مارے گئے دہشت گردوں کو بے گناہ کھلاڑیوں کے طور پر پیش کیا جا سکے، جو ایک کلاسیکی غلط معلوماتی حربہ ہے۔

پرانی تصاویر، جھوٹا بیانیہ بے نقاب

افغان اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی تمام تصاویر پرانی یا غیر متعلقہ ثابت ہوئیں، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ ’کرکٹرز‘ والی کہانی محض ایک ڈیجیٹل فریب تھی جو دہشتگردوں کی شکست پر پردہ ڈالنے کے لیے گھڑی گئی۔

طالبان کی جانب سے حافظ گل بہادر گروپ کے جنگجوؤں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں ’کرکٹر‘ کہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اب بھی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان میں پناہ دے رہے ہیں۔

نتیجہ، طالبان اور بھارتی پروپیگنڈا کا گٹھ جوڑ بے نقاب

پاکستان کی درست کارروائی دہشت گردوں کے خلاف تھی، کھلاڑیوں کے خلاف نہیں۔ ’کرکٹرز‘ کا جھوٹا بیانیہ صرف اس بات کو مزید آشکار کرتا ہے کہ طالبان، ٹی ٹی پی اور بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور مشترکہ طور پر غلط معلومات پھیلانے میں سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حافظ گل بہادر افغان کرکٹ گردوں کو ٹی ٹی پی کے لیے

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے ڈیل کے نام پر بھیک کیوں مانگی جا رہی ہے؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کے روبیو سے سخت سوالات
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی