شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی اور 16 اکتوبر کو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارورائی کی۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنۃ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد شامل ہے۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری کارروائی کے دوران میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔ الحمدللہ! سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ 4 روز کے دوران افغان طالبان رجیم کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم رسید کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر قطر کی ثالثی، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کر دی پنجاب میں پاور شیئرنگ، بلدیاتی قانون سازی پر ڈیڈلاک: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات بے نتیجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے کس کس نے کوالیفائی کیا؟ 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز جہنم واصل فورسز کی

پڑھیں:

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔

اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کیلئے ڈٹے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان، لکی مروت اور میر علی میں کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی پراکسی خارجی گروہ  کے خلاف جنگ میں مزید دس خارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک
  • میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل
  • میرعلی: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل  
  • میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ34 دہشتگرد جہنم واصل
  • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل