ایک ہفتے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین کی حرمین آمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی حرمین شریفین آمد ہوئی ہے۔
حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق 1447ھ کے ربیع الثانی ہفتے (18 سے 24) میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 افراد نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا رخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا
رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز پڑھی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔
مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں نے عبادت کی، جن میں سے 3 لاکھ 40 ہزار 958 افراد نے روضۂ شریفہ میں نماز ادا کی۔
مزید بتایا گیا کہ 5 لاکھ 23 ہزار 979 زائرین نے نبی کریم ﷺ اور آپؐ کے دو جلیل القدر رفقا رضی اللہ عنہما کو سلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خادم حرمین شریفین کا مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی ہدایت
اتھارٹی کے مطابق جدید سینسر پر مبنی نظام کے ذریعے دونوں مقدس مساجد کے داخلی راستوں پر زائرین اور معتمرین کی تعداد کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ ہجوم کے بہاؤ، انتظامی کارکردگی اور اداروں کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news حجرِ اسماعیل حرمین شریفین زائرین عمرہ مسجد نبویﷺ مسجدالحرام نمازی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حجر اسماعیل حرمین شریفین مسجد نبویﷺ مسجدالحرام حرمین شریفین
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔