data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے مبینہ واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعے کی تصدیق ہوگئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

آوارہ کتوں کے قتل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی۔

سماعت میں ایک عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے سی ڈی اے آفس کے قریب ایک گاڑی میں سیکڑوں مردہ کتے دیکھے۔

عدالت نے انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر واقعی کتوں کو مارا گیا ہے تو ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر کوہوگی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-21

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس ایف آئی اے منتقل نہ ہونے اور مزید کارروائی نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ درخواست اہم ہے، طویل عرصے کیلیے ملتوی نہ کی جائے، نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے 17 اور 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیے تھے، نیب ترمیم کے بعد عدالت نے ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیے تھے، عدالت نے ہدایت دی کہ چیئرمین نیب مزید کارروائی کیلیے متعلقہ فورم کو ارسال کریں، ریفرنس دائر ہونے کے باوجود 9 سال سے التوا کا شکار ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، تمام ملزمان کے خلاف فوری ٹرائل کا آغاز کیا جائے، کیس اگر ایف آئی اے کا بنتا ہے تو فوری طور پر ایف آئی اے کو ارسال کیا جائے، 17 اور 462  ارب روپے کی رقم فوری طور پر قومی خزانے میں واپس لائی جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال
  • جرمنی میں چاقو سے حملہ: دو افراد کے مبینہ قاتل افغان شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع
  • پنجاب حکومت کا مرید کے واقعے پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
  • ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر کوہوگی
  • اسلام آباد: انتظامیہ کا تعلیمی ادارے، دفاتر کھولنے کا اعلان