وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،
ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،
یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو سیل کیا گیا،
مسجد ممتاز قادری، گاوں اٹھال ، سملی ڈیم روڈ بھار کہو سیل کر دی گئی ،
جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی 14 دفتر ٹی ایل پی ، مسجد و مدرسہ ٹی ایل پی واقعہ سیری چوک پھلگراں سیل کر دی گئی،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلام آباد میں تین چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ انتظامیہ کا موقف آگیا
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کہیں بھی تعطیل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس سے عوام میں غیر ضروری پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی اطلاع کی تصدیق کے لیے ضلعی دفتر یا سرکاری ویب سائٹس کا رخ کریں۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نگرانی سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے جعلی نوٹیفکیشنز کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک اطلاع کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔