Jasarat News:
2025-11-28@23:45:58 GMT

لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔عدالتی حکم پر لیاقت محسود کے خلاف ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ نے دومقدمات میں انسداددہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ایس پی نے آئی او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف اے ٹی اے کی دفعہ شامل کرکے زیر دفعہ 173کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے، جبکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نیملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور حکم دیا تھاکہ ملزم کے خلاف فائرنگ اور دہشت پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔عدالت نے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کے پی میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل: ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کر دیے گئے

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.7 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ مزید شواہد ملے کہ ملزم منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا۔
ملزم کے نام ایبٹ آباد میں آٹھ مختلف پلاٹس اور تین قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ عدالت نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے زرگل خان کے اثاثے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور نیب آرڈیننس کے تحت منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی ضمانت منظور
  • شہری کی نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کمشنر کا ایکشن
  • کراچی: ڈمپرکی ٹکر سےنوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی کا کیس، لیاقت محسودکی ضمانت منظور
  • کے پی میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل: ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند کر دیے گئے
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ
  • کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
  • ڈمپر کی ٹکرسے نوجوان کی ہلاکت‘ لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور
  • رامسوامی ہنگامہ آرائی کیس: لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور